ملازمین اور ادارے کا ساتھ چولی دامن کی طرح ہوتا ہے ،عبداللطیف نظامانی

37

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) ملازمین اور ادارے کا ساتھ چولی دامن کی مانند ہے، جو ایک دوسرے سے مل کر ادارے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں پھر وہ وقت بھی آتا ہے کہ جب ادارہ تو موجود رہتا ہے لیکن اسکے ساتھ چلنے والے ملازمین اپنی نوکری کی تکمیل مدت پوری کرنے کے باعث ساتھ چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں یہ دورانیہ بیک وقت غم اور خوشی کا حسین سنگم ہوتا ہے آج کی یہ تقریب بھی ان ہی لوگوں کے اعزاز میں منعقد کی جاری جو آج ریٹائرڈ ہورہے ہیں ہم انکو انکی تکمیل مدت کو باعزت طور پر مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ( سی بی اے ) کے صدر عبداللطیف نظامانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے حیسکو کمپیوٹر سینٹر کے افسران و ملازمین کی الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب میں حیسکو کے دیگر افسران محمود علی قائمخانی، لونگ خان جاکھرانی، جمیل احمد قائمخانی، صادق قمبر، یونین کے صوبائی رہنما اقبال احمد خان، اعظم خان، محمد حنیف خان، عبدالمناف نظامانی، راؤ سعید احمد بھی موجود تھے جبکہ تقریب کے آرگنائزر زونل چیئرمین شمس قمر ، ندیم خان، اللہ بچایو میمن، محمد اوشاق ، ابرار علی، سہیل احمد، سلمان الدین ، ماجد حسین تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کمپیوٹر سینٹر ادارے کا بنیادی حصہ ہے جو ہر ماہ پابندی کیساتھ بروقت صارفین کے لیے بل جاری کرتا ہے آج اس سیکشن سے 6 ملازمین اسسٹنٹ ڈائریکٹرسلیم شیخ، محمد سلطان شیخ، میسز نزہت حسین، محمد عرفان، محمد عرس، طارق جوکھیوتکمیل مدت مکمل کرچکے ہیں لیکن ادارے اور یونین سے ان ملازمین کا تعلق تاحیات قائم رہے گا اور یہ تین کاموں پنشن کی وصولی، محدود بجلی یونٹ اور بچے کی بھرتی کے لیے مسلسل رابطہ میں رہیں گے۔ آج یہ عزت و آفرین کیساتھ اپنی تکمیل مدت مکمل کرچکے ہیں ہماری ذمے داری ہے کہ اب ان کی پہلے سے زیادہ عزت کریں اور ان کے فوری حل طلب مسائل اور واجبات کی وصولیابی کو جلد ممکن بنائیں کیونکہ انہوں نے زندگی کے حسین لمحات ادارے کو پروان چڑھا دیے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت ان کی بقیہ زندگی کو بھی خوش و خرم وآباد رکھے بیماریوں اور دیگر مسائل سے محفوظ رکھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ