کوٹری، پی ایس 82 پر ملک اسد سکندر کی کامیابی کیخلاف درخواست

36

کوٹری (نمائندہ جسارت) کوٹری کی صوبائی نشست پی ایس 82 پر جامشورو اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر سکندر شورو نے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار ملک اسد سکندر کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے آئینی درخواست نمبر 11/2018 داخل کرادی ہے، جس پر الیکشن ٹربیونل حیدر آباد ریجن کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت 17 فریقین کو 16 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک اسد سکندر تقریباً 3600 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے، جس پر مخالف امیدوار کی جانب سے مبینہ دھاندلی اور نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر جامشورو اتحاد کی جانب سے مظاہرے، دھرنے اور پریس کانفرنس میں آر او کوٹری پر جانبداری کا الزام لگا یا گیا تھا، جنہوں نے دوبارہ گنتی کی درخواست کو رد کردیا تھا۔ جامشور اتحاد کی ہر ممکن کوششوں کے باوجود پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک اسد سکندر ایوان تک پہنچے میں کامیاب رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ