حیدر آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عارضی ملازمین کی علامتی بھوک ہڑتال

32

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز اور ورک چارج ملازمین نے بدھ کے روز بھی حیدرآبادپریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر گڈر قنبرانی، محفوظ اعجاز کھوسو ودیگر نے کہا کہ ہم گزشتہ پانچ سال سے احتجاج کررہے ہیں اور عرصہ دراز سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازم ہیں لیکن تاحال ہمیں مستقل نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہر دور حکومت میں ہمیں دلاسے دیے جاتے ہیں جبکہ پی پی کا منشور روٹی، کپڑا اور مکان ہر شہری کا حق ہے لیکن ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہمیں مستقل کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ