برطانوی وزیراعظم کی نقل اتار کر سربراہ یورپی کمیشن نے سب کو ہنسا دیا

35

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلاڈ ینکر نے برسلز میں ایک کانفرنس میں خطاب کے لیے آتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی نقل اتارکر سب کو ہنسا دیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل تھریسامے نے کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں اپنے خطاب سے قبل اسٹیج پر آنے کے دوران ایک مشہور گانے کی دْھن پر رقص کیا تھا۔ یورپی کمیشن سربراہ کی حرکت نے تھریسامے کے حامیوں میں غصّے کی شدید لہر دوڑا دی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ینکر برطانوی وزیراعظم کا مذاق اڑارہے تھے۔ دوسری جانب یورپی کمیشن سربراہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلاڈ ینکر کی حرکت کسی کی ہتک نہیں تھی۔ ترجمان نے باور کرایا کہ ینکر کے دل میں تھریسا مے کا بہت زیادہ احترام ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ