شمالی کوریا کا دورہ کامیاب رہا‘ چین کے ساتھ اختلافات برقرار ہیں‘ پومپیو

72

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو کا ایشیائی دورہ کامیاب رہا، تاہم چین سے تعلقات میں کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور چین کے درمیان کئی اختلافی معاملات پر براہ راست گفتگو کی گئی۔ ان میں بحیرہ جنوبی چین اور انسانی حقوق کے معاملات شامل ہیں۔ چین میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا بیجنگ حکام کے ساتھ غیر معمولی طور پر تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کشیدگی بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات خراب کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ ان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں،تاہم فریقین نے اسے مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ اس دوران پومپیو اور کم نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ سے دوسری سربراہ ملاقات کے مقام اور تاریخ سے متعلق تفصیلات طے کی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ