یمنی فوج نے صنعا کے قریب کئی مقام باغیوں سے چھین لیے

80

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی فوج اور اس کی معاون مزاحمتی ملیشیا نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے دارالحکومت صنعا کے نواحی علاقے نہم میں کئی اہم مقامات کو حوثی ملیشیا سے آزاد کرالیا لیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج نے منگل کے روز گھمسان کی لڑائی کے بعد نہم کے کئی پہاڑی علاقوں سے باغیوں کو نکال باہر کیا۔ لڑائی میں باغیوں کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔یمنی فوج کے ایک ذریعے کے مطابق تزویراتی اہمیت کے حامل پہاڑی سلسلے المنصاع کی آخری چوٹی پر بھی باغیوں سے آزاد کرانے کے بعد قومی پرچم لہرا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں کے خلاف المنصاع پہاڑی سلسلے پر مسلسل 2 روز تک حملے جاری رہے۔ دوسری جانب یمنی فوج نے صعدہ صوبے کے علاقے باقم میں ایک غار کے اندر موجود حوثیوں کے میزائلوں کے ڈپو پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ