اسپین میں قانون کی بالادستی کی عمدہ مثال‘ وزیر خارجہ کو جرمانے کی سزا

56

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین میں وزیر خارجہ یوزیپ بوریل کو اسٹاک مارکیٹ کے نگراں ادارے نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر جرمانے کی سزا سنا دی۔ یوزیپ بوریل 2016ء میں ایک مشیر کے طور پر ہسپانوی شہر سیوِیا میں کاروباری گروپ آبَینگوا کے ایک رکن تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ادارے کے مشیر کے طور پر خفیہ معلومات کا غلط استعمال کیا۔ ان کے خلاف کارروائی کا آغاز گزشتہ برس جولائی میں کیا گیا تھا۔یہ نہیں بتایا گیا کہ ہسپانوی وزیر خارجہ کو کتنا جرمانہ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ