بھارت میں ریل گاڑی الٹنے سے 7 مسافر ہلاک‘ درجنوں زخمی

62
بھارت: حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اتر کر تباہ ہوگئی ہیں
بھارت: حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اتر کر تباہ ہوگئی ہیں

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں انجن سمیت ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 7 مسافر ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ ریاست اترپردیش میں مغربی بنگال سے نئی دہلی جانے والی ٹرین کو ہرچند پور اسٹیشن کے قریب صبح کے وقت حادثہ پیش آیا۔ امدادی کارکنوں کے مطابق 9 زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران بوگیوں کو کاٹ کر 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، جب کہ معاونت کے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ اور وزیر ریلوے نے متاثرین کے لیے امدادی رقوم کا اعلان کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.