بلغاریا کی صحافی کے قتل کا مشتبہ ملزم جرمنی میں گرفتار

32

صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بلغاریا کی خاتون صحافی وکٹوریا مارینووا کا مشتبہ قاتل جرمنی میں گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21سالہ مشتبہ شخص سیویرن کراسیمیروف بلغاریا ہی کا شہری ہے۔ وہ اتوار کے روز جرمنی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ وکٹوریا مارینووا کی لاش ہفتے کے روز ایک پارک سے ملی تھی، جسے تشدد اور زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے حکام کے مطابق ملزم کو ہیمبرگ شہر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ بلغاریا کے دفتر استغاثہ کے مطابق تفتیش کے دوران ابھی تک اس واقعے اور مقتولہ کے صحافتی کام کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا ہے۔30سالہ مارینووا مقامی ٹیلی وژن چینل ’ ٹی وی این‘ سے وابستہ تھیں۔ وہ بلغاریاکی حکومت کی جانب سے یورپی یونین کے فنڈز کے غلط استعمال کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پر کام کر رہی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ