لیبیا میں اجتماعی قبر سے 100 لاشیں برآمد

33

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں ہلال احمر کی ٹیم نے سرت شہر میں ایک اجتماعی قبر کا پتا چلایا ہے، جس سے اب تک 100 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ فی الحال اس امر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ لاشیں کن لوگوں کی ہیں، تاہم زیادہ امکان یہ ہے کہ داعش کے جنگجوؤں کی ہوسکتی ہیں جو کچھ عرصے تک اس شہر پر قابض رہے ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلال احمر کے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سرت کی اس اجتماعی قبر سے اب تک 100 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، مگر یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی قبر کی مزید کھدائی جاری ہے۔ وہاں سے مزید افراد کی لاشیں ملنے کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ 2016ء کے دوران داعش کے جنگجو اس شہر پر قابض رہے ہیں۔ لیبیا کی حکومت نے عالمی فوج کے ساتھ مل کر ان کے خلاف البنیان المرصوص آپریشن کیا اور داعش کو وہاں سے نکال باہر کیا تھا۔ لڑائی میں داعش کے سیکڑوں جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ