روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مظالم کی تحقیقات پر سوچی، آبے اتفاق

58
ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم شنزوآبے اور میانمر کی رہنما آنگ سان سوچی پریس کانفرنس کررہے ہیں
ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم شنزوآبے اور میانمر کی رہنما آنگ سان سوچی پریس کانفرنس کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی رہنما آنگ سان سوچی نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی تحقیقات کرانے سے متعلق جاپانی وزیراعظم کا مطالبہ تسلیم کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزوآبے اور میانمر کی رہنما آنگ سانگ سوچی کے درمیان ٹوکیو میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جاپانی وزیراعظم نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمر کی فوج اور بدھ انتہا پسندوں کے مظالم کا معاملہ اٹھاتے ہوئے انسانیت سوز سلوک کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام سے میانمر حکومت پرعدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جسے دور کرنے کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے پناہ گزینوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش میں موجود روہنگیا پناہ گزینوں کی باعزت واپسی اور آباد کاری کے لیے جاپان ہر قسم کا تعاون کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ