بحرین میں عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

31

منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی عرب ریاست بحرین میں ایک رہایشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق حادثہ دارالحکومت منامہ کے علاقے سلمانیہ میں پیش آیا۔ امدادی کارکنوں نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ سے 3 لاشیں نکال لیں، جب کہ ایک زخمی شخص اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار بیٹھا۔ طبی ذرائع کے مطابق تمام زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ