کینیا: بے قابو بس کھائی میں گرنے سے 50 افراد ہلاک

30

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں ایک مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 50 مسافر ہلاک ہوگئے۔ کینیا کے مغربی حصے میں پیش آنے والے حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس 52 مسافروں کو لے کر دارالحکومت نیروبی سے کاکا میگا جا رہی تھی کہ کیریچو نامی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ خوفناک حادثے میں 40 مسافر موقع ہی پر ہلاک ہوگئے، جب کہ 2 افراد ایمبولینس میں دم توڑ گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ