نائن زیروسے گرفتار 26 دہشت گردوں کے مقدمے کی سماعت 19اکتوبرکوہوگی

35

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو سے 26 دہشتگردوں اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت19 اکتوبر تک ملتوی کردی ،سزا ئے موت کے مجرم فیصل موٹا، عبید کے ٹو،عامر سرپھٹا،عامر تیلی سمیت 26 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جہاں تفتیشی افسر طارق بیگ کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی، مقدمہ میں تفتیشی افسر طارق بیگ کا بیان قلمبند کیا جانا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ