ینگ نرسز نے 22اکتوبرکوسرکاری اسپتال بند کرنے کی دھمکی دے دی

30

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نرسز کے تمام مسائل 22 اکتوبر تک حل نہیں کیے گئے تو سندھ بھر کے تمام سرکاری اسپتال بند کر کے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس سے اعجاز علی کلیری، عبدالواحد، شاہد اقبال سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں شعبہ نرسنگ کے مایہ ناز استاد غلام سرور قادری کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ