ٹھٹھہ کو دوبارہ علم و آگہی کا مرکز بنائیں گے، ایڈمنسٹریٹر

29

کراچی (پ ر) نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن (نافع) ٹھٹھہ ضلعی چیئرمین اور الخدمت اسپتال ٹھٹھہ کے ایڈمنسٹریٹر محمد علی خٹک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹھٹہ کو پھر سے علم و آگہی کا مرکز بنایا جائے گا۔ ٹھٹھہ کے 40 فیصد اسکولوں کو تعلیمی سرگرمیوں کیلیے کھولا جائے گا۔ یہاں سے نقل مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا۔ طلبہ اور طالبات کیلیے جدید لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔ وہ کراچی سے آئے ہوئے نافع کراچی ریجن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں جماعت اسلامی ٹھٹھہ کے نائب امیر غلام شفیع سموں اور نافع مکلی کے ذمے دار نوید پلیجو بھی موجود تھے۔ کراچی سے آئے ہوئے نافع کے ذمے داران میں ڈاکٹر خالد محمود ڈپٹی ڈائریکٹر نافع کراچی، ایوب احمد، ڈائریکٹر نافع کراچی انتصار احمد غوری، ڈائریکٹر نافع ضلع شرقی سرور غوری اور ڈائریکٹر نافع نارتھ کراچی نبی رضوی شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ