ایل ایل ایم فائنل برائے 2017کے نتائج کااعلان

32

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایس ایم گورنمنٹ لا کالج کی اقصیٰ نور بنت مشتاق احمد سیٹ نمبر14614 نے 574 نمبرز کے ساتھ پہلی،سید خرم کمال ولد سید وراثت کمال سیٹ نمبر14519 نے 532 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عارفہ صدیقی بنت عبدالحئی صدیقی سیٹ نمبر14617 نے 523 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 172 طلبہ شریک ہوئے،14 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 45 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 34.30 فیصدرہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ