زخمی پولیس اہلکارچل بسا،ٹریفک حادثات میں2جاں بحق

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی میں رکشا سوار ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا پولیس اہلکار 2روز بعد جناح اسپتال میں چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول بوٹ بیسن تھانے میں تعینات تھا اور 8 اکتوبر کی شب رکشا میں اپنے گھر آرہا تھا کہ اس کا رکشا ڈرائیور سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر رکشا ڈرائیور نے اس کو فائرنگ کر کے زخمی کیا اور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی اہلکار نے 2 روز بعد بدھ کی صبح جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ۔دوسری جانب لانڈھی کے علاقے مرتضیٰ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 28سالہ محمد جنید ولد عبدالحفیظ کے نام سے کی گئی جو کہ لانڈھی کا رہائشی تھا۔کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ نیو ل فلیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔اسپتال میں متوفی کی شناخت 24سالہ رحمن ولد عبدالسلیم کے نام سے کی گئی جو کہ بلدیہ کا رہائشی تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ