ایڈیشنل آئی جی نے شیشہ بارز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا

31

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ کی جانب سے کراچی میں شیشہ بارزکے خلاف فوری سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو شیشہ بارزجیسی سہولت فراہم کرنے والے ہوٹلوں یا ریسٹورنٹس کو فوری بند کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے احکامات میں کہا ہے کہ تمباکو انسانی صحت کیلیے انتہائی مضر اور شیشہ بارز نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں جبکہ کراچی سپریم کورٹ نے سال 2015 ء سے ہی شیشہ بارز پر پابندی کے سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے ایک خط میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں شیشہ بارز اور ایسے مقامات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کر دیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ