الخدمت کے تحت لانڈھی برمی کالونی میں پانی کی بورنگ

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لخدمت کے تحت برمی کالونی لانڈھی میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی پر بورنگ کی گئی ، برمی کالونی لانڈھی کی ایک بڑی آبادی کو باآسانی صاف پانی دستیاب ہو گیا ہے ۔عبدالجمیل خان نے بورنگ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر محمد شفیق ،مولانا عبدالمالک ودیگرذمے داران بھی موجود تھے۔ عبدالجمیل خان نے کہا کہ پانی ایک نعمت ہے مگر واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام نے پانی کامصنوعی بحران پیدا کیا ہوا ہے ۔جس کی وجہ سے رہائشی آبادیوں میں پینے کا صاف پانی نہیں آرہا ہے ۔لوگ پانی کی بوندبوند کو ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت غریب بستیوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔الخدمت کے تحت کورنگی لانڈھی میں اب تک 150سے زائد مقاما ت پر پینے کے صاف پانی کی بورنگ کرائی جا چکی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ