شادی ہال میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کینٹ اسٹیشن کے قریب شادی ہال میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ،3گاڑیوں کی مدد سے ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا ،فائر بریگیڈ عملے کے مطابق فیریئر کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب واقع شادی ہال میں بدھ کی سہ پہر 3بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اطلاع ملتے ہی امداد ی ٹیم ،پولیس اور فائر بریگیڈ کی 3گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ ترجمان نے بتایا کہ آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔ آگ لگنے سے ہال میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ