نکاح نامہ طلب کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جوڑوں سے نکاح نامے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے سخت کارروائی کا حکم دے دیاگیا،عام شکایت ہے کہ پولیس موبائل یا موٹر سائیکل گشت کرنے والے مخصوص پولیس اہلکار جوڑوں سے نکاح نامے طلب کرکے خوفزدہ کرتے ہیں، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کراچی پولیس کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیا، فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے ، کراچی کے کسی بھی علاقے میں فیملیز خاص طور پر جوڑوں سے میاں بیوی ہونے کا ثبوت مانگنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے، ساحل سمندر، کلفٹن، ڈیفنس یا دیگر تفریحی مقامات پر پولیس اہلکاروں نے بلاوجہ شہریوں کو تنگ کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی، پولیس ملازمین کی جانب سے ایسی کسی بھی ہراسمنٹ کی صورت میں شہری کراچی پولیس کے واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر فوری شکایت درج کرائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ