کالا باغ ڈیم پر بحث فضول ہے،صوبائی وزیر توانائی

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی امتیازاحمدشیخ نے کہا کہ بھاشا ڈیم کے معاملے پر بھی ابھی تک صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بڑے ڈیم بنانے کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے،ورنہ دیگر 3صوبے ڈیم ایشو پر عدم تحفظ کا شکار رہیں گے۔ ملک میں پانی اور بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، کالا باغ ڈیم پر بحث فضول ہے، 3 صوبے اس منصوبے کو مسترد کرچکے ہیں، ملک میں نئے ڈیم تمام صوبوں کی مشاورت اور رضامندی سے بنانے کی ضرورت ہے،یہ بات انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی میں پانی اور متبادل توانائی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق سے ہماری اپیل ہے کہ 91 ء کے معاہدے کے تحت سندھ کو اس کے حصے کا پانی فراہم کیا جائے،سندھ کے حصے کا پانی آج بھی چوری کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں سندھ ناصرف صوبے کی بجلی کی ضروریات پوری کرے گا بلکہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ متبادل توانائی کے شعبے میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہاہے،صوبہ میں متبادل توانائی کے ذخائر موجود ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ