نئے آئی ایس آئی سربراہ حافظ قرآن ہیں

129

اسلام آباد (آن لائن) آئی ایس آئی کے نئے سربراہ عاصم منیر کے بارے میں یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں اور ان کے مرحوم والد ایک تعلیمی ادارے کے پرنسپل بھی رہ چکے ہیں اور جب انکے والد پرنسپل بنے تھے تو انہوں نے پہلے روز سے ہی اسکول اسمبلی میں تلاوت، قومی ترانہ اور لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری کے ساتھ قرآن پاک کی ایک آیت کی تفسیر بھی شروع کرا دی تھی۔ عاصم منیر نے راولپنڈی کینٹ، اسکولنگ رسالپور اور سر سید کالج مال روڈ راولپنڈی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ انکا تعلیمی کیریئر شروع سے شاندار رہا ہے، انہیں ایک مکمل پروفیشنل اور ایماندار سولجر سمجھا جاتا ہے اور انہیں مستقبل کا آرمی چیف بھی قرار دیا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ