صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، وزیر اعظم سے بات کروں گا، شاہ محمود 

59
Shah Mehmood Qureshi
file photo

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت صحافیو ں کے مسائل سے متعلق پوری طرح سے آگاہ ہے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ اقوا م متحد ہ کی جنرل اسمبلی کے دوران پاکستان کے مؤقف کو پہلی مرتبہ توجہ سے سنا گیا اور بین الاقوامی برادری نے دہشتگردی سے متعلق قربانیوں کو سراہا۔ مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتری پر لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ گزشتہ روز وزارت خارجہ میں میڈیا کے نمائندہ گروپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حالیہ دورہ امریکا کے دوران بین الاقوامی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران موجود ہ حکومت کے مؤقف کو پیش کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن نے رپورٹ مرتب کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو دبانے کی بھرپور کوشش کی مگر بین الاقوامی برادری کو پاکستان باور کروانے میں کامیا ب ہوگیا ہے کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔ ملاقات کے دوران صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم نے وزیر خارجہ کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا غلط فہمی کی بنیاد پر پاکستا ن میں صحافیوں کی آزادی کے حوالے سے منفی پروپیگنڈ ا کررہا ہے۔ اس ماہ صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے کے بین الاقوامی اجلاس کے دوران پاکستان میں آزادی رائے اور صحافیوں کے حقو ق کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے اس اجلاس میں یواین پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کوبھی شرکت کی دعوت دی۔ اپینک کے چیئرمین اکرام بخاری نے ملاقات کے دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کی نشاہدہی کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ آئندہ ملاقات کے دوران صحافی برادری کو درپیش مسائل پر بات چیت کرکے حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ