ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعدجعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں سامنے آ گیا

91

راولپنڈی (آئی این پی) ماڈل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعد جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں بھی سامنے آیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ احسان صادق کی سربراہی میں قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیقات کے دوران جعلی اکاؤنٹس کے ماڈل ایان علی سے تعلق کا سراغ لگایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک جعلی اکاؤنٹ سے ایان علی کے اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی ہوئی جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ماڈل ایان علی کو گزشتہ دور حکومت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس میں وہ ضمانت پر رہا ہیں۔ عدالت کی جانب سے مسلسل بلانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر چند روز قبل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.