نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی

83
اسلام آباد، نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہورہے ہیں
اسلام آباد، نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہورہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج بروز جمعرات تک ملتوی کر دی۔ وکیل صفائی خواجہ حارث نے تفتیشی افسر محبوب عالم کے بیان پر جرح مکمل کر لی ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر محمد نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے ۔ سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے تفتیشی افسر پر جرح کی ۔عدالت نے مزید سماعت آج بروزجمعرات تک ملتوی کر دی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ