بلوچستان حکومت کا بھی مالی بحران ختم کرنے کے لیے قرض لینے کا فیصلہ

60

کوئٹہ (آن لائن) وفاقی حکومت کی طرح بلوچستان حکومت نے بھی مالی بحران ختم کرنے کے لیے مالیاتی اداروں سے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس عمل
میں وفاق صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس قدرر بھرتیاں کی گئیں کہ 2025ء کے بعد بلوچستان ترقیاتی بجٹ بنانے کے قابل نہیں رہے گا کیونکہ2 سے ڈھائی کھرب توصرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے درکار ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ