فضل الرحمن نے زرداری کو اپوزیشن اجلاس میں شرکت پر آمادہ کرلیا

67
اسلام آباد، پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد، پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن آصف علی زرداری کے درمیان بدھ کو اہم ملاقات ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری کو متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر آمادہ کرلیا جو جلد اسلام آباد میں ہوگا گزشتہ روز ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات 45منٹ تک جاری رہی جس میں اپوزیشن کے کردار پر بھی گفتگوہوئی۔اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی اپوزیشن کا حصہ ہے اور ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تمام پارلیمانی گروپوں کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک اس وقت بحرانوں کا شکار ہے اپوزیشن اہم کردار ادا کرسکتی ہے، دونوں رہنماؤں نے ان تمام امور پر باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔یہ ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت ہوئی سابق صدر مملکت نے متفقہ لائحہ عمل کے سلسلہ میں تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ