سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا

49

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت/آن لائن) قومی اسمبلی کے سابق ا سپیکر سردار ایاز صادق’’نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آ ج جمعرا ت ‘‘کی سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ کے صدر دروازے پر طلب کر لیا ہے، جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر نہ بلانے پر شدید احتجاج کیا جائیگا، سردار ایاز صادق نے پیپلزپارٹی، ایم ایم اے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق ا سپیکر قومی اسمبلی نے17اکتوبر کو اجلاس طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے، جسے اپوزیشن نے مسترد کرتے ہوئے14روز کی آئینی مدت ختم ہونے سے 2روز قبل اجلاس بلانے کے فیصلے کو تاخیری حربہ قرار دیا ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ایڈوائزری پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی ہے جو اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی قیادت سے رابطے قائم کرے گی،8رکنی کمیٹی میں احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا تنویر حسین، رانا ثناء اللہ، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، شازہ خواجہ عطا اللہ تارڑ شامل ہیں، تاجر برادری سے رابطوں کیلیے پرویز ملک سینیٹر شاہین بٹ، عابد شیر علی، مفتاح اسماعیل، میاں منان، چودھری سیرباز بابر اور شیخ قیصر پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی، وکلاء کی کمیٹی قائم گئی ہے، جس میں زاہد حامد، نصیر بھٹہ، رانا ثناء اللہ اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ شامل ہیں۔دوسری جانب سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک اجلاس کے بعد سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ حکومت نے50 دنوں میں50یو ٹرنز لیے، ڈالر کی اونچی پرواز کو حکومت نہیں دیکھ رہی پاکستان پر 9سو ارب روپے کا قرض بڑھ گیا ایک دن میں اسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کی جمع پونجی ڈوب گئی حکومت نے آتے ہی ملک میں معاشی بحران پیدا کردیا آئی ایم ایف میں جانا ہی تھا تو کیوں کہا خود کشی کرلیں گے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ