یواے ای میں 895پاکستانیوں کی جائدادکی نشاندہی‘نوٹس جاری

58

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰمیں بیرون ملک پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 895 پاکستانیوں کی جائداد کا سراغ مل گیا ہے اور ان میں سے 200 افراد کو بیرون ملک جائداد کے حوالے سے وضاحت کے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کو اٹارنی جنرل انور منصور خان نے بتایا کہ جن کو نوٹس جاری کیا گیا ان سے جائداد کے حوالے سے وضاحت کے لیے حلف نامے بھی طلب کیے جارہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ