ریلوے سمیت سی پیک کے تمام منصوبے مکمل ہونگے،چین

89

بیجنگ( آن لائن ) چین نے سی پیک کے تحت ریلوے پروجیکٹ کو ختم کرنے کے پاکستان کے منصوبے کے بارے میں رپورٹوں کو مسترد کردیاہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو کانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ نئی پاکستانی حکومت نے سی پیک کے تحت تمام پراجیکٹوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سی پیک کے تحت ریلوے روجیکٹ کو ختم کرنے کے علاوہ اور بھی بہت سی رپورٹیں میڈیا کے ذریعے سامنے آرہی ہیں تاہم ایسی رپورٹوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت تمام پروجیکٹوں کو حقیقی طور پر عملی جامع پہنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک اقتصادی اور سماجی پیش رفت ہے اور آئی ایم ایف بھی اپنی رپورٹ میں یہ واضح کرچکا ہے کہ سی پیک میں پیش رفت کی وجہ سے پاکستان پر کوئی بوجھ نہیں پڑیگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ