سانحہ بلدیہ فیکٹری اور عذیر بلوچ کے مقدمے کا ریکارڈطلب

75

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ، عذیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی منظر عام پر لانے کا معاملہ،سندھ ہائی کورٹ نیعذیر بلوچ اور دیگر کے خلاف ماتحت عدالت میں زیر التوا مقدمات سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔عدالت کا دوران سماعت کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ جے آئی ٹی ماتحت عدالت میں پیش کی گئی ہے یا نہیں ؟کیا سانحہ بلدیہ اور عذیر بلوچ کی جے آئی ٹیز پولیس ریکارڈ کا حصہ ہیں ؟ عدالت نے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں 250 سے زائد اموات ہوئیں مگر جے آئی ٹی پبلک نہ ہوئی، عذیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی بھی ابھی تک آفیشلی پبلک نہیں کی گئی،نثار مورائی نے 7 افراد کے قتل میں ملوث سینئر سیاستدان کے نام کا انکشاف کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ