فیصل رضا عابدی توہین عدالت اورسائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار

54

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت/آن لائن) پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو عدالت عظمیٰ کے باہر سے توہین عدالت کیس میں دفعہ 780اے اور سائبرکرائم ایکٹ کے تحت پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا۔ بدھ کو عدالت عظمیٰ نے دوران سماعت فیصل رضا عابدی سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ۔ اس موقع پر فیصل رضا عابدی نے عدالت کو بتایا کہ ان کا وکیل عمرے کے لیے گیا ہے ،22اکتوبر کو واپسی ہوگی ۔فیصل رضا عابدی نے بیان کے بعد روسٹرم چھوڑا تو جسٹس عظمت سعید نے کہا سماعت کے بعد آرڈر لکھنے تک ہمیں تنہا نہ چھوڑیں ،عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی پر سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی ،فیصل رضا عابدی کے خلاف عدالت عظمیٰ کے ترجمان شاہد حسین کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 500،501اور109کی دفعات شامل ہیں،ایک رات قبل سائبر کرائم کا مقدمہ بھی درج کیاگیا تھا، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے، فیصل رضا عابدی نے مقدمے کے اخراج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا ہوا ہے۔ ان پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کا الزام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.