بنگلادیش :خالدہ ضیا کے بیٹے کو عمر قید ،19 سیاسی مخالفین کو سزائے موت 

116

ڈھاکا(صباح نیوز)بنگلا دیش میں اپوزیشن کی مرکزی جماعت بی این پی کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمن کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔عمر قید کی سزا 2004ء میں عوامی لیگ کی ریلی پر اس وقت کی اپوزیشن لیڈر اور موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ پر ہونے والے حملہ کیس میں سنائی گئی۔ اس حملے میں24 افراد ہلاک اور حسینہ واجد سمیت 500زخمی ہوئے تھے۔ مقدمے میں 19دیگر افراد کو سزائے موت بھی سنائی گئی جن میں 2 سابق وزرا بھی شامل ہیں۔ سزا سنائے جانے سے قبل دارالحکومت ڈھاکا میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تھی۔ خالدہ ضیا کے صاحبزادے خالد رحمن پر مقدمہ ان کی غیر موجودگی میں چلایا گیا۔ طارق رحمن ان دنوں لندن میں رہائش پذیر ہیں اور مبینہ طور پر انہوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تاہم برطانوی حکام ان کے امیگریشن اسٹیٹس کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کر رہے ہیں۔مقدمے میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ لطف الزمان بابر، بی این پی حکومت کے اعلیٰ پولیس اور انٹیلی جنس اہلکار بھی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ