پاکستان میں 11 برس بعد انٹرنیشنل گولف کی واپسی

88

کراچی گولف کلب میں گولف کا بین الاقوامی ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے۔

 یو ایم اے سی این ایس چیمپئن شپ کے ایشین ٹور میں دنیا بھر سے 132 کھلاڑی شریک ہیں۔ پاکستان میں 2007ء کے بعد سے گولف کا کوئی بین الاقوامی مقابلہ منعقد نہیں ہوا تھا۔

آخری ٹورنامنٹ 2008ء کے لیے شیڈول تھا مگر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ آسٹریلوی کھلاڑی مارکُوس بوتھ نے پاکستانی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں عمومی رائے کے برعکس وہاں کی صورتحال اس سے بہت مختلف ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ