’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘174 ممالک سے 2 لاکھ افراد نے فارم ڈاؤن لوڈ کر لئے ۔

98

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز ہو گیاجس کی قیمت 250 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور یہ فارم قومی شناخت کے ادارے نادراکی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب تک174 ممالک سے 2 لاکھ افرادنے ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی،ایک سکینڈمیں 10 ہزار ہٹس موصول ہو رہی ہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ ویب سائٹ عارضی طور پرمتاثر ہوئی،پہلے گھنٹے میں 62 ہزارفارم ڈاؤن لوڈ ہوئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email