قومی اسمبلی :شہباز شریف کیلیے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع

119

اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کے ممکنہ اجلاس میں شرکت کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست دے دی گئی ہے جس پرلیگی رہنما رانا تنویر حسین ، خواجہ محمد آصف ، سردار ایاز صادق اور دیگر رہنماؤں کے دستخط ہیں۔ اپوزیشن کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کرلی ہے ، توقع ہے کہ اجلاس آئندہ ایک دو روز میں طلب کرلیاجائے گا۔اس قبل قائد حزب اختلاف کی گرفتار ی کے بعد90 ارکان کے دستخطوں سے اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی۔ا سپیکر قومی اسمبلی نے 22اکتوبر تک اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرنا ہے ۔ اجلاس طلب کرنے کے ساتھ چیف سیکرٹری پنجاب کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہاؤس لانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ