اقامہ کیس‘ فاروق ایچ نائیک کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق فاروق ایچ نائیک کو آئندہ سماعت پر ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو اقامہ رکھنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ خواجہ شمس الاسلام نے موقف اختیار کیا کہ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک آج بھی نہیں‘ فاروق ایچ نائیک نہیں تو ان کے جونیئر کو کیس چلانا چاہیے۔ عدالت نے ریماکسدیے کہ فاروق ایچ نائیک پیش نہیں ہوئے تو کیس کیسے آگے بڑھائیں گے‘ فاروق ایچ
نائیک سے کہیں وہ آئندہ پیش ہوں ورنہ ان کا کیس الگ کر دیں گے۔ عدالت نے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ فریال تالپور، ناصر حسین شاہ، منظور وسان، سہیل انور سیال، سردار خان چانڈیو نے حقائق چھپائے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ