بلال آصف کا ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں تیسری بہترین بولنگ کا اعزاز

59

دبئی (نمائندہ خصوصی) بلال آصف نے پاکستان کی طرف سے ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں تیسری بہترین بولنگ کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں بہترین بولنگ کا اعزاز محمد زاہد کو حاصل ہے جنہوں نے 1996ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 66 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ملکی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا، دوسری بہترین بولنگ کا ریکارڈ محمد نذیر کے پاس ہے جنہوں نے 1969ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہی ایک اننگز میں 99 رنز کے عوض 7 وکٹیں لی تھیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں بہترین بولنگ کا اعزاز انگلینڈ کے البرٹ ٹراٹ کو حاصل ہے جنہوں نے 1895ء میں 43 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ