کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ بین الاقوامی کموڈٹی نمائش کا آغاز

88
کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ بین الاقوامی کموڈٹی نمائش کا میئر کراچی وسیم اختر افتتاح کررہے ہیں
کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ بین الاقوامی کموڈٹی نمائش کا میئر کراچی وسیم اختر افتتاح کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ بین الاقوامی کموڈٹی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پہلی تین روزہ بین الاقوامی ہونان کموڈٹی نمائش کے افتتا ح کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد منعقد ہونے والی نمائشوں سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا آج کی ضرورت ہے، چین کے بانی رہنماء ماؤ زے تنگ کے آبائی صوبے سے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی نمائش میں شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ چینی مہمان روشنیوں کے شہر سے محبتیں سمیٹ کرجائیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور عالمی ادارے کی مدد سے ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے مجسٹریٹ کے اختیارات کے معاملے پر درخواست کی ہے لیکن تاحال اختیارات نہیں دیے گئے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ شہر کو ہرا بھرا دیکھنا چاہتے ہیں، افتتاحی تقریب کے دوران رئیر ایڈمرل ریٹائرڈ عارف اللہ حسینی نے کہا کہ چین کا صوبہ ہونان روایتی مہمان نوازی کے لیے شہرت رکھتا ہے، ہونان کے عوام بھی پاکستان کے ساتھ محبت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ برابری کی بنیاد پر جاری سی پیک منصوبوں سے دونوں برادر ممالک بھر پور استفادہ کریں گے۔ کونسل خانہ چین کے کمرشل اتاشی گو چونشوئی نے کہا کہ عالمی تجارتی بحران کے باوجود چین کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو وسعت دی جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز اپنی معیاری مصنوعات چین میں متعارف کرائیں، ہونان کموڈٹی نمائش میں جدید زراعت، تعمیرات، کیمیکلز، فائبر آپٹک، ہائیڈرو پاور اور ہائیڈرو ٹربائن کی مصنوعات پر مشتمل 80 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونان کا اعلیٰ اختیاراتی وفد سی پیک اور ون بیلٹ اینڈ روڈ کے لیے سرمایہ کاری کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر کا دورہ کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ