پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے، سرمائے میں 98 ارب کا اضافہ

70
ایک بروکرڈیجیٹل اسکرین پر اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے
ایک بروکرڈیجیٹل اسکرین پر اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے منگل کو مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ میں حیرت انگیز طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس39ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 600پوائنٹس کے اضافے سے38ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا بلکہ 38500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں98ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے بڑھ کر 79کھرب روپے پر جا پہنچا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کو اقتصادی و مالی بحران سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی منظوری دیے جانے کا سرمایہ کاروں نے مثبت اثر لیااور مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ کم ہو گیا اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کیمیکل ،بینکنگ ،توانائی اور فوڈز سیکٹر میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے تیزی کا رجحان غالب آنے سے مارکیٹ 37900، 38000، 38100، 38200،38300 ، 38400 اور 38500 پوائنٹس کی 7بالائی حد عبور کر گئی ۔ماہرین کے مطابق گو کہ فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر سرمایہ کاروں نے اس فیکٹر کو اہمیت نہیں دی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کو کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں606.55 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 37898.29پوائنٹس سے بڑھ کر 35804.84 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 399.42 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس18804.30پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس27943.10پوائنٹس سے بڑھ کر28299.34پوائنٹس پرجا پہنچا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ