برطانیہ: اسکریپل کیس میں دوسرے مشتبہ شخص کی شناخت

64
روسی ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپل پر حملے میں ملوث دوسرا شخص‘ بائیں تصویر پاسپورٹ کی ہے
روسی ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپل پر حملے میں ملوث دوسرا شخص‘ بائیں تصویر پاسپورٹ کی ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی تحقیقاتی ویب سائٹ بلینگ کیٹ کے صحافیوں نے سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کو قتل کرنے کی کوشش میں ملوث دوسرے مشتبہ شخص کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ بیلنگ کیٹ نامی ریسرچ ویب سائٹ کے مطابق الیگزینڈر پیٹروف کے نام سے برطانیہ میں داخل ہونے والا 39 سالہ شخص دراصل الیگزینڈر ژیوگینیوچ مِشکِن تھا جو روسی خفیہ ایجنسی (جی آر یو) کا ایک ملٹری ڈاکٹر ہے۔ برطانوی پولیس نے تاحال اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ سابق روسی ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی کو رواں برس مارچ میں نوویچوک نامی زہریلے مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی تھی۔ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی حکام نے جس شخص کی شناخت الیگزینڈر پیٹروف کے نام سے کی تھی وہ درحقیقت الیگزینڈر مِشکن ہے جو معروف روسی ملٹری انٹیلی جنس سروس جی آر یو کا اہل کار ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق مِشکن نے روس سے سالسبیری برطانیہ کا سفر کرتے ہوئے الیگزینڈر پیٹروف کا نام استعمال کیا تا کہ اپنی حقیقی شناخت پر پردہ ڈال سکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ