یوکرائن: اسلحہ ڈپو میں آگ اور دھماکے‘ 10 ہزار افراد کا انخلا

51
یوکرائن: اسلحہ ڈپو میں دھماکوں کے باعث دھواں اور شعلے بلند ہورہے ہیں‘ شہریوں کو علاقے سے نکالا جارہا ہے
یوکرائن: اسلحہ ڈپو میں دھماکوں کے باعث دھواں اور شعلے بلند ہورہے ہیں‘ شہریوں کو علاقے سے نکالا جارہا ہے

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن کے شمالی حصے میں اسلحہ کے ایک گودام میں لگنے والی آگ اور دھماکوں کے بعد 10 ہزار لوگوں کو نکال لیا گیا۔ یوکرائنی حکام کے مطابق واقعہ دارالحکومت کیف سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر اچنیا شہر میں پیش آیا۔ مقامی حکام کے مطابق وزارت دفاع کے ڈپو نمبر 6میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 3 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد دھماکے شروع ہوگئے۔ متاثر ڈپو 700 ایکٹرز مین پر پھیلا ہوا ہے۔ یوکرائن کے وزیر اعظم ولادیمیر گراؤسمن متاثرہ مقام پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے امدادی کارروائیوں اور نقصان کا جائزہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ