سربیا میں قومی شاہراہ پر درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں‘ 6 افراد ہلاک

51
سربیا: حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں‘ امدادی کارروائیاں جاری ہیں
سربیا: حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں‘ امدادی کارروائیاں جاری ہیں

بلغراد (انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا کیقومی شاہراہ پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ سربیا پولیس کے مطابق دارالحکومت بلغراد سے 150 کلومیٹر دور بلغراد نیس ہائے وے پر درجنوں گاڑیاں، ٹرک اور بسیں حادثے کا شکار ہوئیں۔ حادثے کے وقت حد نگاہ محض 10 سے 20 میٹر تک تھی۔ حادثے کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری رہیں اور کارکن گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ