مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، جرمن چانسلر

138

جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے کہا کہ  ان کا ملک   مسئلہ  فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے ۔

  اس بات کا اظہار  انہوں نے  فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فون پر کیا ۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  وافا  کے مطابق ، صدر عباس سے  بات چیت میں  مرکل نے کہا کہ  اُن کا ملک  اور یورپی یونین   مسئلہ فلسطین  کے  دو ریاستی حل   کی حمایت کرتا ہے ۔

مرکل نے  بتایا کہ   فلسطینی  مہاجرین   کی امدادی ایجنسی      کی سرگرمیاں بحال رکھنے کےلیے   یورپی یونین    بھرپور تعاون  کر رہی ہے   مگر ہمیں  غزہ کی پٹی کی صورت حال پر تشویش لاحق ہے ۔

 فلسطینی صدر عباس نے بھی   امریکہ اور  اسرائیل کے ساتھ موجودہ صورت حال   کے بارے میں مرکل کو آگاہ کیا اور  بتایا کہ عالمی قوانین اور سن 1967 کے سرحدی تعین  پر مبنی معاہدے کے تحت  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل   پر  مذاکراتی  عمل کا انحصار  سیاسی صورت حال  سے وابستہ ہے ۔

 یاد رہے کہ  مرکل نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کے دورے کے دوران  وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو سے ملاقات کی تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ