آئی جی پنجاب کا تبادلہ،الیکشن کمیشن اپنا حکم واپس لے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا خط

163

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کے احکامات واپس لینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کا تبادلہ صوبے کی مشاورت سے طریقہ کار کے مطابق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے پر حکومتی نوٹی فکیشن معطل کرنے کے احکامات واپس لینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کا 3 ستمبر کا حکم صوبے کے پولیس چیف کو تبدیل کرنے میں رکاوٹ نہیں، ضمنی الیکشن کے اضلاع میں تقرر و تبادلے سے الیکشن کمیشن نے منع کیا تھا جب کہ آئی جی پنجاب کا تبادلہ صوبے کی مشاورت سے طریقہ کار کے مطابق کیا گیا۔

 واضح رہے گزشتہ روز وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب طاہر خان کو اچانک عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ سابق آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو تعینات کیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا حکومتی نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ