اسرائیل کا ایتھوپیا کے انتہا پسند یہودیوں کی آباد کاری کا منصوبہ

263

اسرائیلی وزیراعظم ین یامین نیتین یاہو نے ایتھوپیا سے انتہا پسند جماعت کے یہودیوں کو آباد کرنے کی منظوری دیدی۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے ایتھوپیا سے مزید یہودی مہاجرین کو تل ابیب میں آباد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے یہودی مہاجرین کو آباد کرنے6 کی منظوری بھی دیدی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایتھوپیا کی انتہاپسند جماعت فلاشا کےمزید 1 ہزار افریقی یہودیوں کو اسرائیل میں آباد کیا جائے گا۔ آباد کاری منصوبے کے مطابق یہ افراد اپنے اہل خانہ سمیت غیر شادی شدہ بچوں کو ساتھ لاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ کہ اسرائیل میں پہلے سے 1 لاکھ 30 ہزار افریقی نسل کے یہودی آباد ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ