گورنر پنجاب نے جامعات سے پرووائس چانسلر کا عہدہ ختم کردیا

65

لاہور (نمائندہ جسارت) گورنر پنجاب نے پنجاب کی جامعات کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کر دی ،گورنر نے پرو وائس چانسلر کا عہدہ ختم کر دیااس سے قبل متعلقہ ڈپارٹمنٹ کا وزیر پرووائس چانسلر ہوا کرتا تھا ۔ذرائع کے مطا بق پنجاب کی 6 میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے گورنر پنجاب کو پرو وائس چانسلر کا عہدہ ختم کرنے کی تجویز دی تھی جس سے گورنر نے اتفاق کرتے ہوئے پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں کے لیے پرو وائس چانسلر کا عہدہ ختم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد
مصروفیت کی وجہ سے میڈیکل یونیورسٹیز کی سینڈیکیٹ کے اجلاسوں میں شریک نہ ہو سکیں جسکی وجہ سے میڈیکل کی جامعات کے وائس چانسلرز نالاں نظر آئے اور انہوں نے گورنر پنجاب کو پرو وائس چانسلر کا عہدہ ہی ختم کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ