آئی کیپ یو اے ای چیپٹر کے تحت سی پی ڈی و نیٹ ورکنگ ایونٹ

69
آئی کیپ یو اے ای چیپٹر کی تقریب میں صدر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی ڈاکٹر فیصل اکرام اوردیگر کا گروپ فوٹو
آئی کیپ یو اے ای چیپٹر کی تقریب میں صدر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی ڈاکٹر فیصل اکرام اوردیگر کا گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) یو اے ای چیپٹر کی جانب سے ممبرز کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لیے سی پی ڈی اور نیٹ ورکنگ ایونٹ میریٹ جدف دبئی میں منعقد ہوا۔ ایونٹ کا تھیم تھا، نئی شروعات، جس میں آئی کیپ ممبرز کے لیے قائدانہ صلاحیتوں کی ضرورت اور قیادت و نئی شروعات کے باہمی تعلق پرروشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر تین موٹیویشنل اسپیکرز بشمول لیفٹنٹ کرنل محمد مراد، فاطمہ بن موسیٰ الوغنی اور پاکستان سے خواجہ رضوان سلیم نے شرکاء کو پرجوش کیے رکھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ